۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن شرعی شیعیان

حوزہ/ آغا حسن نے کہا کہ حضور سرور کائنات ؐ کی دنیا ےظاہری سے عالم بقا کی طرف منتقلی اور فلسفہ حیات نبی ؐ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐ کی رحلت اور انکا ؐ حیات ہونا دونوں واضح حقیقتیں ہیں اللہ تعالیٰ نے حضور ؐ کی ذات مقدس کو وجہہ بناے کائنات اور روح حیات قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم وصال نبی ؐ اور یوم شہادت حضرت امام حسن المجتبیٰ  ؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حسب عمل قدیم وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں حجت الاسلام آغا سید محمد عقیل الموسوی الصفوی اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے موقع کی مناسبت سے واعظ و تبلیغ فرمائی۔بانجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کئی ہفتوں سے جاری علالت کے باعث کسی بھی تقریب میں شررکت نہ کرسکے۔

یوم وصال نبیؐ و شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰ  ؑ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں آغا حسن نے کہا کہ حضور سرور کائنات ؐ کی دنیا ےظاہری سے عالم بقا کی طرف منتقلی اور فلسفہ حیات نبی ؐ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐ کی رحلت اور انکا ؐ حیات ہونا دونوں واضح حقیقتیں ہیں اللہ تعالیٰ نے حضور ؐ کی ذات مقدس کو وجہہ بناے کائنات اور روح حیات قرار دیا ہے۔

کریم اہلبیت حضرت امام حسن المجتبیٰ  ؑ کے کردار و عمل کو اخوت اسلامی اور اتحاد ملت کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ اہلبیت نبوی ؐ میں حضرت امام  حسن ؑ کی شریف النفسی اور سخاوت و کرم فرمائی ہر لحاظ سے منفرد اور ہر جہت سے لامثال تھی امام عالی مقام کا سابقہ تاریخ اسلام کے انتہائی چالباز اور فریبی عناصر سے پڑا تاہم امام ؑ نے اپنے تدبر اخلاق اور حکمت عملی سے اپنے حریفوں کو بے بس کر کے رکھ دیا یہی وجہ ہے کہ امام کے حریفوں نے بذدلانہ حربوں کا سہارا لیکر امام حسن مجتبیٰ ؑ کو زہر دلواکر درج شہادت پر پہنچا دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .